ناندیڑ:27 مارچ (ورق تازہ نیوز) ضلع کورونا وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور آج شام موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع میں اس خطرناک وباء سے 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آج پازیٹیو کیسیز میں بھی گزشتہ کی بہ نسبت 100 سے زائد مریضوں کااضافہ ہوا ہے ۔آج 27 مارچ 2021 کو 1 ہزار 73 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

جن میں آر ٹی پی سی آرمیں 528 اور اینٹیجن ٹیسٹ میں 545 افراد متاثر پائے گئے ۔ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ناندیڑ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز 14 افراد فوت ہوئے تھے اور آج 16 ا فراد کی موت کی اطلاع ہے ۔ ناندیڑ ضلع میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 713 ہوگئی ہے۔

آج کی 4 ہزار 257 رپورٹس میں سے 3 ہزار 61 رپورٹس منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 38 ہزار 598 ہوگئی ہے جن میں سے 28 ہزار 518 کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں کل 9 ہزار 134 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 108 کی حالت تشویشناک ہے۔ 638 مریض آج صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ ناندیڑ شہر میں آج آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 265 ، لوہا تعلقہ 15 ، حمایت نگر 3 ، قندھار 15 ، پربھنی 1 ، ناندیڑ دیہی 18 ، عمری 25 ، دھرم آباد 9 ، دےگلور 15 ، بیدر 1 ،حدگاوں 18 ، مکھیڑ 60 ، مدکھیڑ 13 ، بھوکر 6 ‘بلولی 5 ، نائیگاوں 31 ، اردھا پور 8 ، عمری 20 ۔ مجموعی طور پر 528 متاثر پائے گئے ۔

اینٹی جنس ٹیسٹ میں ناندیڑشہر میں 289 ، دیگلور میں 18 ، کنوٹ میں 39 ، مکھیڑ میں 33 ، ناندیڑ دیہی میں 26 ، دھرم آباد میں 26 ، لوہا میں 10 ، نائگاوں میں 10 ، بھوکر میں 30 ، حمایت نگر میں 2 ‘جبکہ ماہور میں 11 ، عمری میں 9 ، بلولی میں 30 ، قندھار میں 32۔مدکھیڑ 1 ، پربھنی کے 8 ،مریض پازیٹیو ملے ہیں۔

ضلع میں 9 ہزار 134 مریض زیر علاج ہیں۔