ناندیڑ میں مکتب فیضِ حسینی گاڑی پورہ کے طلباء کی ترنگا ریلی

ناندیڑ:آج بتاریخ 15 اگست 2022 بروز پیر جہاں دیش بھر میں یومِ آزادی منائی گئی اور مجاہدین آزادی کو یاد کیا گیا وہیں شہر ناندیڑ کا مشہور ومعروف دینی تعلیمی تربیتی ادارہ مکتب فیضِ حسینی گاڑی پورہ ناندیڑ کے طلباء وطالبات مع اساتذہ کرام اور محلہ کے مخلص احباب نے 15 اگست 2022 بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے آزادی وطن کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے محلے میں ریلی نکالی اور مجاہدین آزادی کو خراجِ تحسین پیش کی اور تمام ہی طلباء وطالبات نے ملک ؛میں امن و سلامتی کے لیے دعا بھی فرمائ اور ہاتھوں میں ترنگا لئیے بڑے جوش خروش کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مکتب فیضِ حسینی گاڑی پورہ ناندیڑ کے ناظم مولانا شیخ وسیم حسینی امام وخطيب مسجدِ قدیم عید گاہ گاندھی پتلا نے ریلی میں شریک تمام ہی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے ہی آنے والے دنوں میں حوصلہ افزائی کی توقع ظاہر کی

واضح رہے کہ الحمد للہ مکتب فیضِ حسینی گاڑی پورہ ناندیڑ کو آج قائم ہوئے تقریباً دو سال ہورہے ہے جس میں الحمد للہ 200 طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں ابھی تک 13 بچیوں نے اور 4 طلباء نے ناظرہ قرآنِ پاک اور نصاب دینیات مکمل کیا ہے مزید محنتیں جاری ہیں۔9673143230