ناندیڑ میں ملاوٹ والا کھوا فروخت

0 83
  ٹولی کے سرگرم ہونے کاشک‘میٹھائی کھانے سے گریز کریں

ناندیڑ:6 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)دیوالی کے تہوار میں میٹھائیوں کی مانگ میںاضافہ ہوجاتا ہے اسلئے ملاوٹ والے کھوا بھی بڑے پیمانے پربازار میںفروخت کیلئے لایاجاتا ہے ۔ ناندیڑشہر وضلع میں ملاوٹ کاکھوا فروخت کرنیوالی ٹولی کے سرگرم ہونے کی خبریں ہیں ۔کل فوڈاینڈ ڈرگس انتظامیہ نے گجرات سے برآمد ملاو ٹ والا کھوا ضبط کیاہے ۔دیوالی تہوار کے مدنظر فوڈاینڈ ڈرگس انتظامیہ کی جانب سے شہر کے میٹھائی ااور دیگرخوردنی اشیاءکی دوکانوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے کیونکہ تہوار کے دنوں میں ملاوٹ والی اشیاءبڑے پیمانے پر بازار میںفروخت کیلئے لائی جاتی ہےں ۔ بالخصوص کھوا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ شہر کے چند میٹھائی دوکانوںپر گجرات سے لایاگیا کھوا کم نرخ میںفروخت ہونے کی اطلاع ملنے پر فوڈانتظامیہ کے کمشنر ٹی سی بوراڑکر ‘فوڈ سیکوریٹی کمشنر پروین کاڑے ‘اومیش کاو¿ڑے ‘ نمونہ اسسٹنٹ بالاجی سونٹکے کادستہ تشکیل دیاگیاجو چار دنوں سے نظر رکھے ہوئے تھا ۔گزشتہ دوپہر اتوارہ کے دت کرپا کھوا سینٹر پر پہنچ کر دستہ نے کھوے کی جانچ کی لیکن میں ملاوٹ پائی گئی یہ کھوا گجرات سے لانے کی بات معلوم ہوئی ہے ۔ سینکڑوں کنٹل کھوا روزانہ گجرات سے ناندیڑبرآمد کیاجاتا ہے لیکن آج کی کاروائی کے بعد بیشتر دوکانداروںنے گجرات سے برآمد ملاوٹ والا کھوا فروخت کرنا بند کردیا ہے ۔ محکمہ فوڈ اینڈڈرگس نے کہا کہ کھوے کے جانچ کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ واضح ہو کہ دیوالی کے موقع پر ہر سال ملاوٹ والے کھوے سے میٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں کیونکہ اس تہوا ر پرمیٹھائی کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اسلئے کچھ دوکاندار ملاوٹ والا کھوا استعمال کرکے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔