ناندیڑ میں طوفانی بارش کا قہر،درخت گرنے سے تین زخمی

ناندیڑ:31مئی ( ورقِ تازہ نیوز) سخت گرمی کے بعدآج منگل کی دوپہر چار بجے کے قریب ناندیڑ شہر میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ زور دار بارش کا سلسلہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اچانک ہوئی بارش سے راستوں پر موجود گڑھوں میں پانی جمع ہوگیا۔ جس کے باعث شہریان کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے سبب کئی علاقوں میں بجلی بھی گل ہوگئی۔ سڈکو علاقہ میں کئی گاڑیوںپر درخت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اپریل و مئی مہینہ کی 20 تاریخ تک گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ گرمی کے باعث شہریان کا برا حال تھا۔ دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا تھا۔

دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ موسم برسات سے آٹھ د ن قبل ریاست میں مانسون کی آمد ہوگی۔ گزشتہ چار پانچ دنوں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ پیر کو دن بھر دھوپ شدت رہی۔ منگل کی دوپہر تک دھوپ کی شدت برقرار رہی۔ تاہم دوپہر چار بجے کے قریب اچانک بادل کی گھن گرج کے ساتھ طوفانی بارش شروع ہوگئی۔ جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کی ہوئی۔ طوفانی ہواﺅں کے باعث وسنت راﺅ نائیک کالج و ایم آئی ڈی سی کے حدود میں ایک درخت آٹو رکشہ اور ایک فورہیلر پر گر گیا۔ جس کی وجہہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

انہیں علاج کے لیے سرکاری دواخانہ میں منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی زون آفیسر ڈاکٹر رئیس الدین و ولاس گجبھارے نے فوری طور پر یہاں پہنچ کر معائنہ کیا۔ سڈکو، ہڈکو علاقہ میں نئے راستوں کی تعمیر کا کام شرو ع کیا گیا ہے، اس کے لیے پرانے راستے کھودے گئے ہیں۔ آج ہوئی بارش کے سبب شہریان کو ان راستوں سے آمدورفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔آج ہوئی بارش کے سبب شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی سربراہی معطل ہوگئی۔اسی خبر کا ویڈیو دیکیھنے کے لئے ذیل کی لنک پر کلک کریں

Leave a comment