ناندیڑ: 22 مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں کورونا کے فعال کیسز میں گزشتہ ہفتے سے بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کے مد نظر کورونا کی زنجیر کو توڑنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متعدد اقدامات کررہی ہے۔
ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے آج 17مارچ کو ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ناندیڑضلع کے تمام طرح کے ہوٹلس ‘ ریسٹورنٹ‘کھانے کی ہوٹل ‘دھابے‘پرمٹ روم ‘ بیکری ‘ سوئٹ مارٹ ‘چاٹ بھنڈار‘ وغیرہ کو17مارچ تا 31 مارچ 2021ءتک بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
لیکن اس کے باوجود کئی جگہوں پر کورونا روک تھام کے اقدامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہوٹل اور دیگر کاروبار 5 بجے کے بعد بھی چوری چھپے چالو ہے۔
جس پر آج اتوارہ پولس اور میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دیگلور ناکہ علاقہ کی نشیمن ہوٹل اور منیار گلی میں واقع جمیل بیکری کو کلکٹر کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا ہے۔
اتوارہ کے پی آئی شری نرواڑے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔