ناندیڑ میں دو کمسن مسلم لڑکوں کی نام پوچھ کر پٹائی

4,643

ناندیڑ:3( اپریل (ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ کے نمسکار چوک میں آج 2 اپریل کو نماز تراویح کے بعد دو کمسن مسلم لڑکوں کا نام پوچھ کر اُنکی پٹائی کی گئی۔یی لڑکے پانی پوری کھا رہے تھے۔اس معاملے میں ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ونچیت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد و مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی سیکریٹری سیدمعین نے نرمل اسپتال میں داخل شدید زخمی ایک معصوم لڑکے سے ملاقات کی، ڈاکٹر سے بات کی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ لڑکے کی صحت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز نے سٹی اسکین رپورٹ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی۔


اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے سے بات چیت کی گئی اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان واقعات کے خلاف سخت کارروائی کریں جو شہر میں بار بار ہو رہے ہیں۔جس سے شہر کی پرامن فضا خراب ہوسکتی ہے۔

اس معاملے میں ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر نرودے صاحب سے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی گئی کہ نماز تراویح کے بعد پانی پوری کھاتے ہوئے معصوم نوجوانوں پر حملے کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی۔