ناندیڑ:25اکتوبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے شاردانگر میں گزشتہ روز قتل کی سنگین واردات رونما ہوئی جس میں عاشق نے لڑکی نے تیزدھار اسلحہ سے قتل کردیا۔پولس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔پولس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے بموجب شہر کے شاردانگر میں ایک بلڈئنگ ہے جہاں پ سنجے سنگھ اپنی بیوی اور لڑکی کے ہمراہ کرایہ سے رہتے ہیں۔ کل صبح روزانہ کی طرح سنجے سنگھ اپنی ملازمت کے سلسلے میں گھر سے باہرنکلے تھے ۔انکی بیوی بھی کسی کام کی وجہ سے گھر سے باہر گئی تھی۔

اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم سریش تھینڈے عمر 24سال ساکن پانگری گاوں سنجے سنگھ کے گھر پہنچا اور اس وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی ۔اس وقت دونوں میں بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد نوجوان نے اپنے پاس موجود اسلحہ سے ویشنوی گور عمر20سالل کے گلے پروار کرکے قتل کردیا ۔جائے واقعہ پرہی اسکی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کی اطلاع پڑوسیوں کو ہونے پر انھوں نے فی الفور ائیرپورٹ پولس اسٹیشن کومطلع کیا ۔ پی آیی انیرودھ کاکڑے فوری پولس دستے کے ہمراہ موقع واردات پر پہونچ گئے ۔

پولس کے پہنچنے کی خبر ہوتے ہی ملزم وہاںسے فرار ہوگیا لیکن پولس نے اسکا تعاقب کرکے گرفتار کرلیا ۔اس معاملے میںمقتولہ کے والد کی شکایت پر ائیرپورٹ پولس نے قاتل کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔بتایاجارہا ہےکہ نوجوان اور لڑکی کے درمیان عشق چل رہاتھا لیکن دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہواتھا اور اسی معاملے پر سریش نے ویشنوی کے گھر پہنچ کر اسکا قتل کردیا ۔ پولس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔