ناندیڑ میں جانوروں میں لمپی بیماری پھیل گئی

3,314

ناندیڑ :15ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ضلع کے نائگاو ں، دیگلور، ناندیڑ تعلقہ کے کچھ دیہاتوں میں لمپی وباءپھیل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے وبا پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات اور بڑے پیمانے پر آگاہی پر زور دیا ہے۔ مویشی پالنے والے متاثرہ جانوروں کو گائے کے شیڈ سے دور رکھے اور گھبراہٹ کے بغیر گاﺅں کو صاف رکھنے پر توجہ دیں۔

کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر خوشحال سنگھ پردیشی نے بتایا ہے کہ محکمہ مویشی پالن ہر گاو¿ں پنچایت کی سطح پر نظر رکھے ہوئے ہے۔نائیگاو¿ں تعلقہ کے موضع کنچالی، دیگلور تعلقہ کے دیگلور قصبہ، ناندیڑ تعلقہ کے ناندیڑ قصبے، ضلع کے گنڈیگا¿ں، وڈگاو ں، بونڈھار اور حویلی گاوں کے مویشیوں میں لمپی جلدی بیماری پائی گئی ہے۔

ضلع میں جلد کی بیماری سے متاثرہ علاقوں کو متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ضلع میں گانٹھ کی بیماری کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔