• 425
    Shares

ناندیڑ:3 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میں آئی پی ایل پر سٹہ لگانے کے دو مقامات پر پولس نے چھاپہ مارکر کئی افراد کو حراست میں لیا ہے ۔انکی تحویل سے سٹہ بازی میں استعمال ساز و سامان اور دیگر حسابات کی ڈائریاںبھی ضبط کی گئی ہیں۔ان ڈائریوں میں شہر کے چندمعزز افراد کے نام بھی شامل بتائے جاتے ہیں لیکن ان کے ناموں کا فی الحال کوئی پتہ نہیں لگاہے۔

پولیس نے یہ کارروائی خفیہ طور پر انجام دی ہے۔کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے بقیہ میچز کو منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ سے آئی پی ایل کے میچ دبئی میں کھیلے جارہے ہیں جس کے بعد سٹہ بازی کا کاروبار بھی عروج پرپہنچ گیاہے اورناندیڑ شہر میں سٹہ لگانے والے بُکی سرگرم ہوگئے ۔جس کے بعد شہرمیں بڑے پیمانے پر سٹہ کھیلا جارہا ہے ۔ لیکن اس جانب پولیس کوئی خاص توجہ نہیں دی دے رہی تھی جس کی وجہ سے عوام سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے تھے۔جس کے بعد پولیس نے شہر کے کھڑکپور اورسیڈکو علاقوں میں جاری سٹہ بازی کے اڈوں پرچھاپے مارے اور وہاں سے کئی افراد کو حراست میں لے کر سٹہ میں ا ستعمال ساز و سامان اور دیگر اہم ڈائریاںبھی ضبط کر لی ہےں۔

وزیر آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کہ کھڑکپورہ کے علاقے میں ریلوے پٹری کے پاس ایک اسکول کے قریب بھی کچھ افرادسٹہ لے رہے ہیں جس کے بعد ایل سی بی دستہ نے فی الفور کاروائی کرتے ایک شخص سمیت خاتون کو بھی حراست میں لیا انکی تحویل سے ٹی وی‘ موبائل فون لیپ ٹاپ ڈائریاں اور دیگر ساز و سامان ضبط کر لیا ہے ۔ اسی طرح سیڈکو میں رینوانڈسٹریز کے بازو چھاپہ مارا گیا جہاں سے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا انکی تحویل سے بھی چھ موبائل فون‘ دو کمپیوٹر ایک ٹی وی ڈائری ضبط کرلی گئی جس میں حسابات اورسٹہ لگانے والوں کے نام شامل ہیں۔پولیس نے جن ڈائریو ں کو ضبط کیا ہے ان میں شہر کے معززافرادکے نام بھی شامل بتائے جاتے ہیں لیکن ان کے ناموں کا فی الحال انکشاف نہیں ہو سکا ۔ایس پی پرمود کمار شیوالے ‘ایڈیشنل ایس پی مورے کی رہنمائی میں ایل سی بی دستہ چیف دوارکاداس چکھلی کرکی قیادت مں اے پی آئی پانڈورنگ بھارتی‘ پی ایس آئی دتاتریہ کاڑے کے دستہ نے کاروائی انجام دی ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔