ناندیڑ میں اے ٹی ایس کی کاروائی‘ ایک اورپی ایف آئی عہدیدار گرفتار

1,789

ناندیڑ:27ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) این آئی ا ے اوراے ٹی ایس کی ٹیم نے21 ستمبر کوناندیڑو پربھنی میں چھاپے مارکر پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے پانچ عہدیداران کوگرفتار کیاتھا ۔

ناندیڑ سے معراج انصاری کی گرفتاری عمل میں آئی تھی لیکن ایک اور عہدیدار عابد علی کوگرفتار کرنے میں دستہ ناکام رہاتھا ۔ اے ٹی ایس نے کل پیر کے دن عابد علی خان کوگرفتار کرلیا ہے اور آج منگل کو انھیں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کیرتی جین دیسرواڑ کے اجلاس میں پیش کیا۔جج نے عابد علی کو بھی 30 ستمبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔

عدالت میں پی ایف آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ اریب الدین پیروی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ناندیڑمیں مزید پی ایف آئی عہدیداران و کارکنان کی گرفتاری ممکن ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت پی ایف آئی پرپابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے اور اسکی تیاریاں بھی جاری ہیں۔دریں اثناءپی ایف آئی اورسیاسی جماعتوں و تنظیموں نے اس کاروائی کوایک سازش بتایا اورکہا کہ بلاوجہہ پی ایف آئی کوبدنام کرنے کیلئے یہ سب کیاجارہا ہے۔