• 425
    Shares

ناندیڑ۔23 اگست ( نامہ نگار ):بھارت کی آزادی کی جدوجہد اور ملک کی آزادی کےلئے جن مجاہدین آزادی نے اہم رول ادا کیا اور قربانیاں دی ان تمام حقائق کو عوام تک پہنچانے کےلئے آزادی کے امرت مہتسو کے دور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے رائےگاں نہ ہوں قربانیاں ۔۔چلو بچائے سنویدھان یہ مہم چلائی جارہی ہے اور اسی کے تحت ناندیڑ میں بھی 24 اگست کو کانگریس پارٹی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس طرح کی اطلاع ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر اشوک چوہان نے پریس کانفرنس میں دی ۔

ریاستی وزیر تعمیرات اشوک چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج ۴۲ اگست بروز منگل کو صبح ۱۱ بجے کسم سبھا ہ گرہ میں رائےگاں نہ جائیں قربانیاں۔۔ چلو بچائے سنویدھان کے تحت کانگریس پارٹی کا پروگرام ہوگا جس میں مجاہدین آزادی کو تہنیت پیش کی جائے گی ساتھ ہی عوام تک ملک کی آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی کیونکہ پچھلے کچھ عرصہ سے بی جے پی قائدین عوام کو گمراہ کرنے کے لئے منگھڑت کہانیاں پیش کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں کانگریس کے ریاستی صدر

نانا پٹولے ، مہاراشٹرا کے انچارج ایچ کے پاٹل ، ریاستی وزیر بالا صاحب تھورات، امیت دیشمکھ ، وجئے وڑٹی وار ،ورشا گائیکواڑ، اسلم شیخ سمیت پردیش کانگریس کمیٹی کے اعلیٰ قائدین شرکت کریں گے۔ اشوک چوہان نے کہا کے نئی نسل کو حقیقی تاریخ سے آگاہ کرانے کے لئے کانگریس پارٹی نے ریاست گیر سطح اس طرح کے پروگرام مختلف اضلاع میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج ملک میں کچھ فرقہ پرست طاقتیں ملک کی آزادی کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مرکزی میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں فرقہ پرستی میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی کے قائدین نفرت کی سیاست میں ملوث ہو کر فرقہ پرست بیان بازیوں میں مصروف ہے۔ دھرم اور فرقہ پرستی پر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں اشوک چوہان نے کہا کے کانگریس پارٹی ہمیشہ ہی عوام کے حق میں بہتر فیصلے لیتے آئی ہے ۔ ملک کی آزادی میں کانگریس پارٹی کے قائدین کا اہم رول رہا ہے اور آزادی کے بعد بھی ملک کی ترقی کے لئے کانگریس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے۔ کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے علاقائی سطح پر بھی پارٹی کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسی کے تحت آج دوپہر ۲ بجے بھکتی لانس ناندیڑ میں ہنگولی، پربھنی، لاتور اور ناندیڑ ان اضلاع کا ایک جائزہ اجلاس پارٹی قائدین اور ورکرس کے لئے منعقد کیا گیا ہے جس میں

پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس پریس کانفرنس میں اشوک چوہان نے کہا کے مراٹھا اور مسلم ریزرویشن کے لئے مہا وکاس آگھاڑی اپنے وعدے پر پابند ہے مگر ۰۵ فیصد سے زائد ریزرویشن دینے کی شرط میں چھوٹ کے لئے مرکزی حکومت کو پہلے اقدامات کرنے ہوں گے ۔ ریاستوں کو 50 فیصد سے زائد اختیارات حاصل ہونے کے بعد یہ معاملہ فوری حل ہو جائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے کو آرڈی نیٹر ونائیک دیشمکھ ، سابق وزیر ڈی پی

ساونت،ایم ایل سی امرناتھ راجورکر، ایم ایل اے موہن ہمبرڈے ، ضلع پریشد صدر منگا رانی امبولگے کر، میئر موہینی یونکر، ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، چیئرمن وریندر سنگھ گاڑی والے ، کانگریس ضلع صدر گووند ناگیلی کر ، ترجمان سنتوش پانڈاگلے، منتجب الدین ، وجئے یونکر موجود تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔