ناندیڑ:23 فروری (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں ای بی سی لڑکوں کے ہاسٹل ‘بی ایڈ کالج کی شاندار نئی عمارت کی منظوری کے بعدا یک اور قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کے سرپرست وزیر اشوک راو چوہان نے ڈاکٹر شنکرراو چوہان گورنمنٹ میڈیکل میں میڈیکل طلباءکے لئے 18.86 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹل کی ایک نئی عمارت کی منظوری حاصل کرلی ہے۔ وزیر موصوف کی موثر نمائندگی کی وجہ سے صرف ایک ماہ کے اندر ناندیڑ شہر میں تین شاندار سرکاری عمارتیں کو منظوری ملی ہے ۔

وزیر سرپرست اشوک راو¿ چوہان نے ضلع ناندیڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے اور حال ہی میں آسنا ندی پر پل کی تعمیر نو ، سمردھی ہائی وے ، دھرم آباد شہر میں ریلوے فلائی اوور کی تعمیر ،ناندیڑتادھرم آباد۔تیلنگانہ سرحد تک 1461 کروڑ کی لاگت سے روڈ کی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کومنظوری دلوائی ہے ۔

دریں اثناء اشوک راو¿ چوہان نے ناندیڑ میں میڈیکل کالج کے طلباءکےلئے ہاسٹیل کی تعمیرکے سلسلے میں حکومت مہاراشٹر کے میڈیکل ایجوکیشن اینڈ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو ایک خط لکھا تھا۔ ان کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے 19کروڑ روپے کے بجٹ کومنظوری دی ہے