ناندیڑ : ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر دینی مکتب کے بچوں کی ریلی

ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز) آج بتاریخ 9 اگست 2022 بروز اتوار صبح 7 بجے مکتب فیضِ حسینی گاڑی پورہ ناندیڑ میں تمام ہی طلباء وطالبات کو مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں ہمارے آقا سرور کائنات نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر مختصر تقریر کی گئی اور آپ کی آل اولاد کے سلسلے کی کچھ اہم ضروری معلومات سکھلائ گئ

مزید ہمارے اس ملک کے آزاد کرانے والے بہادروں کا بھی ذکر خیر کیا گیا اور آنے والے دنوں میں 15 اگست کو ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر محلے میں بچوں کی ایک ریلی کا بھی ارادہ کیا گیا ہے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان چھوٹی محنتوں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین ثم آمین
اسطرح کی معلومات شیخ وسیم حسینی 9673143230 امام وخطيب مسجدِ قدیم عید گاہ گاندھی پتلا ناندیڑ نے دی ہے