کنوٹ:3جون۔ (ورق تازہ نیوز)گاوںمیں موجود بچوں سے ملاقات کیلئے کیوںنہیں آرہے اسی بات پر معشوق نے معشوقہ کوپتھر سے کچل کرقتل کردیا ۔ یہ واقعہ یہاںسے 20کلومیٹر کے فاصلے پر رونما ہوا ۔ وڈولی علاقہ میں منگل یکم جون کو شام کے و قت یہ واقعہ رونما ہواتھا ۔ اس معاملے میں ماہور کی عدالت نے ملزم قاتل کو پانچ یوم کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

ماہور تعلقہ کے پلائی گوڑہ کے متوطن پنکج سبھاش جادھو46 سال کے اسی گاوں کی ببیتا منگیش آڑے عمر45سال کے ساتھ عشق چل رہاتھا۔ جس کے بعد اس خاتو ن کو لے کر تیلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے نیرڈگنڈ علاقہ کے سورداپور لے گیااور وہاں قیام پذیر تھے ۔ پنکج جادھو کے بچے گاوںں پلائی گوڑہ میں ہی قیام پذیرتھے ۔ان بچوں سے ملاقات کیلئے مسلسل تقاضہ پنکج اپنی محبوبہ ببیتا سے کررہاتھا ۔مگر دونوںنے جھگڑا ہوا پھرکسی طرح یہ دنووں منگل کی صبح سورداپور س پلائی گوڑہ جانے کیلئے موٹرسائیکل پرروانہ ہوئے ۔

وڑولی علاقہ میںدت مندر کی سمت جانیوالی سڑک پر پھر دونوں میںبچوںسے ملاقات کے معاملے پردوبارہ جھگڑا ہوا اس وقت غصہ کے عالم میں جادھو نے ببیتا کے سر میںپتھراٹھاکرڈال دیا جس میںاسکی جائے واردات پرہی موت ہوگئی ۔اس معاملے وڈولی دیہاتیوں نے پولس اسٹیشن کو اسکی اطلاع دی ۔اسکے بعد سب ڈویژنل پولس آفیسر مندار نائیک ‘ پی آئی ماروتی تھورات ]اسسٹنٹ پی آئی راہول کمار بھوڑ فی الفور جائے واردات پہنچ گئے ۔ملزم نے پنکج جادھو کو موٹرسائیکل کے ساتھ حراست میں لیاگیا۔قتل کے معاملے میں اے پی آئی بھوڑکی شکایت پر پنکج کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔دوسرے دن پنکج جادھو کوماہور کی عدالت میں پیش کیا ۔جسے پانچ دن کیلئے پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع پی آئی تھورات نے دی ہے۔