ناندیڑ:2. اپریل۔ (ورق تازہ نیوز) بامبے فٹ ویل ٹیلر شیواجی نگر کے مالک الحاج شمس الدین التمش مرحوم کی اہلیہ محترمہ( عمر 65 سال) کا آج2 اپریل کو دوپہر مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔

انکے فرزند ضیاء الدین سر نے بتایا کہ والدہ کی تدفین آج بعد نمازِ عشاء مسجد عابدین نئی ابادی میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔مرحومہ کے پسماندگان میں چار لڑکے اور دو بیٹیاں ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔