ناندیڑ: مختار حسین کا انتقال
ناندیڑ:7/ فروری ۔ (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابقہ کارپوریٹر مظفر حسین مرحوم کے بڑے فرزند اور سابقہ کارپوریٹر انور حسین عرف انو کے بڑے بھائی مختار حسین کا آج 7 فروری کو صبح علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد بڑی درگاہ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔أمین