ناندیڑ: ماں نے ہی سپاری دے کر بیٹے کا قتل کروایا

1,272

ناندیڑ:17اگست(ورق تازہ نیوز) ماں نے سپاری دے کر اپنے ہی بیٹے کا قتل کروایا۔یہ واردات ضلع کے بارڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئی ۔پولیس ذرائع سے ملی تفصیل کے مطابق 15اگست کو بارڈ مضافات میں ایک شخص کی نعش پائی گئی تھی جس کی شناخت سشیل شری منگلے کے طورپر ہوئی۔

پوسٹ مارٹم میں اس شخص کو قتل کیے جانے کے شواہد ملے۔ ناندیڑ ایل سی بی نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کی تب یہ سنسنی خیزو روح فرسا انکشاف ہوا کہ سشیل شری منگلے شراب کا عادی تھا اور وہ اپنے ماں باپ کو مارپیٹ کیاکرتاتھا۔بیٹے کی مارپیٹ سے تنگ آکر سشیل کی ماں شوبھا منگلے نے اپنے گھر میں کرائے سے رہنے والے دو افراد راجیش گوتم پاٹل اور وشال دیوراو کو اپنے بیٹے کے قتل کی سپاری دی۔ جس پر ان دونوں نے سشیل کو بارڈ کےمضافات میں لے جاکر اس کاگلادباکر اسے ماردیا۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیاہے۔