ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں جملہ 59 امیدواروں نے 94 پرچہ نامزدگی داخل کئے

0 5

ناندیڑ:26 مارچ(ورق تازہ نیوز)16۔ ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں آج 26مار چ کو جملہ 24 امیدواروں نے 37 کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ مورخہ 19 مارچ سے پرچہ نامزدگیاں دال کرنے کاعمل شروع ہواتھااور آج 26 مارچ کو ختم ہوا ہے ۔19مارچ تا 26مارچ 5 دنوں میں جملہ 59امیدواروں نے 94 پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ اس طرح کی اطلاع میڈیا سنٹر ضلع کلکٹر آفس سے ملی ہے ۔ بروز بدھ 27مارچ کو کاغذات نامزدگی کی چھان بین ہوگی اور 29مارچ تک نامزدگیاں واپس لی جاسکتی ہیں اورا س کے ساتھ تمام اہل امیدواروں کے ناموں کی فہرست شائع ہوگی ۔

رائے دہی 18اپریل صبح سات تا شام چھ بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی ۔ لوک سبھا عام انتخابات کے لئے جس دن سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوا اُس تاریخ سے 24 مارچ تک ناندیڑ ضلع میں جملہ 13جرائم درج اور ایک لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں ۔