• 425
    Shares

ناندیڑ: 21مارچ (ورق تازہ نیوز) رکن جماعت اسلامی ہند ناندیڑ فیروز خاں غازی کا آج بروز اتوارشب تقریبا پونے گیارہ بجے مختصرسی علالت کے بعدانتقال ہوگیا۔

مرض نمونیا ہونے کے بعد انھیں شہر کے خانگی اسپتال میں شریک کیا گیا تھا ۔اور وہیں انھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا ۔انکی نماز جنازہ کل بروز پیر کو صبح نو بجے مسجد عابدین میں اداکی جائے گی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آیے گی۔

وہ جماعت اسلامی کے ایک فعال ‘ مخلص اورسرگرم کارکن تھے ۔اور ملّی فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیاکرتے تھے ۔

55سالہ فیروزخاں غازی کم گفتار ‘ خلیق ‘ بہ اخلاص شخصیت کے حامل تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ ‘دوبیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔

ادارہ”ورق تازہ“ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور اللہ رب العزت سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں کرو ٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔ ان کے پسماندگان کودائمی صبردے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔