ناندیڑ: غیر مجازطو رپرریت کی منتقلی کررہے ٹریکٹر کی زدمیں آکرداد اور پوتے کی موت

526

بھوکر:6 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز) – آج تعلقہ کے ہلدا گاو¿ں کے قریب غیر قانونی ریت کی نقل و حمل کرنے والے ایک ٹریکٹر نے دو پہیہ گاڑی کوٹکر ماری جس میں ایک 72 سالہ دادا اور اس کے 20 سالہ پوتے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ 6 جنوری کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا۔راما نرسپا پٹپیواڑ ساکن پاونا تعلقہ حمایت نگر اور ہرش وردھن چندرکات دنتلواڑ رساکن چنچالہ تعلقہ بلولی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بوڑھے دادا اور پوتے کا نام ہے۔

بوڑھے دادا اس بیٹی کے پاس گئے جو بلولی میں رہتی تھی۔ جمعہ 6 تاریخ کو وہ اپنے پوتے کے ساتھ دو پہیہ گاڑی (نمبر ایم ایچ 26 سی سی 9767) پر اپنے گاو¿ں پاوانا جا رہا تھے۔ دریں اثناء بھوکر تعلقہ کے ہلدا گاو¿ں کی نئی آبادی کے قریب ٹریکٹر نمبر ایم ایچ 26 بی کیو 0750 نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دو پہیہ پر سوار دادا اور پوتے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سب انسپکٹر انیل کامبلے اور پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور اس حادثہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ ریت کی رائلٹی اور ٹھیکہ بند ہونے کی وجہ سے رات کے وقت ایسے حادثات رونما ہورہے ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت غیر قانونی ریت سمگلروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔