ناندیڑ : عمری کے مشتبہ مریض کی رپورٹ بھی منفی

5

عمری :31مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے عمری تعلقہ کے عبداللہ پور واڑی میں گزشتہ روز کرونا وباء کا مشتبہ مریض پایا گیا تھا جس کے بعدسارے تعلقہ میں افراتفری کاماحول تھا اور متعلقہ دیہات میں پوری طرح بند منایاگیااور لاک ڈاون پرسختی سے عمل آوری کی گئی ۔ #Nanded #CoronaVirus #Negative #Umri

البتہ آج 31مارچ کودوپہرکے وقت اس مشتبہ نوجوان کی ر پورٹ پونہ سے دستیاب ہوگئی جو منفی رہی ۔ جس کے بعدانتظامیہ نے اطمینان کی سانس لی ہے اس طرح ناندیڑ ضلع ابھی تک کروناسے پاک ہے ۔

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے سبب عمری نگر پالیکا کے چیف آفیسر کاکاصاحب ڈوئی فوڈے اور پولیس انسپکٹر اشوک راو انانترے نے 31 مارچ کی صبح سے شہر میں کرانہ اور سبزیوں کی دکانیں 100 % بند کروادی تھی ۔مارکیٹ گلی اور سائی بابا مندر ایریا میں صدر بلدیہ انورادھا سدانند کھنڈرے کی جانب سے شہریوں میں سبزی تقسیم کی گئیں۔