ناندیڑ: عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نے جج پر چپل پھینکی
ناندیڑ: 11۔جنوری۔ (ورقِ تازہ نیوز)عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نے ڈسٹرکٹ جج پر چپل پھینک کر مارا ۔یہاں کی عدالت میں آج 11 جنوری کو صبح کے اجلاس میں یہ واقعہ رونما ہوا۔
مکوکا کا ملزم دتہ ہری ہمبرڈے۔ساکن وشنو پوری نے ڈکیتی کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایس پی۔ بنگر کے سامنے کیس میں گواہی کے دوران، وہ اپنی قمیض سے ایک چپل نکالی اور اسے جج کی طرف پھینکی جو جج کے سامنے شیشے سے ٹکرائی۔
دریں اثنا، اس واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جج بنگر نے بدنام زمانہ ملزم کو 6 ماہ قید اور 1000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم پہلے مکوکاایکٹ میں تھا۔