ناندیڑ:9۔ مارچ ۔ (ورق تازہ نیوز)حاجی عبدالباری ولد عبد الشکور صاحب درویش کا آج بروز بدھ صبح کو ٹاٹا اسپتال ممبئی میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔

انھیں دماغ کا عارضہ تھا۔60 سالہ عبدالباری درویش کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عشاء نو بجے کربلا قبرستان میں ادا جائے گی۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ۔تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔مرحوم اجنتا الیکٹریکلس واقع گرودوارہ چوراستہ ناندیڑ کے مالک تھے۔