ناندیڑ: طالبہ پر جنسی مظالم مقدمہ‘پرنسپل و صدرمدرس کو چاردن کی پولس کسٹڈی

ناندیڑ:2فروری(ورق تازہ نیوز)بلولی تعلقہ کے موضع شنکر نگر میں ایک خانگی اسکول کی طالبہ پر جنسی مظالم مقدمہ میں اسکول کے پرنسپل دھننجے شیڑکے ‘صدرمدرس پردیپ پال اور اصل ملزم معاون مدرس سید رسول کوضلع سیشن کورٹ میں حاضر کیاگیاتھا ۔کورٹ نے یکم فروری 2020 کوسوائے سیدرسول مزید جانچ پڑتال کے لئے مزید چار دن کی پولس کسٹڈی میںرکھنے کاحکم دیا ہے ۔ اس مقدمہ کے درج ہونے کے بعد اہم ملزم سیدرسول کوگرفتار کیاگیاتھا جس کے بعد پولس کوچھان بین کے دوران کئی اہم معلومات حاصل ہوئی تھیں ۔

اس مقدمہ کے دیگر دو ملزمین پرنسپل شیڑکے اور صدرمدرس پردیپ پاٹل جرم درج ہونے کے بعد فورا فرار ہوگیے تھے ان کی تلاش پولس کررہی تھی اور 26 جنوری کو دو نوں ملزمین کوپربھنی سے گرفتار کیاگیاتھا ۔ان دونوں ملزمین پرسچائی کوپوشیدہ رکھنے کاالزام ہے ۔ دونوں کو ضلع و سیشن کورٹ میں حاضرکرنے پر انھیں پانچ دن کی پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیاگیاتھا ۔

اسکول کی ایک کمسن طالبہ کوفحش ویڈیواور تصاویر دیکھاکر اُسکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی ۔لڑکی کے سرپرستوں کی جانب سے پولس میں فریاد درج کروانے کے بعد 17جنوری کو ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔ اہم ملزم سیدرسول اور معاون مدرس دیانندراجوڑے ہیں۔دیانندراجوڑے ‘جرم درج ہونے کے بعدسے اب تک فرار ہے او رپولس اسکی تلاش کررہی ہے ۔ ایسی اطلاع ہے کہ راجوڑے ‘کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے ۔ ناندیڑ پولس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے ایک پولس دستہ تشکیل دیا ہے ۔ اہم ملزم سید رسول کو دس دنوں کی پولس کسٹڈی کے بعد کورٹ نے اسے عدالتی کسٹڈی میںروانہ کیاہے۔