ناندیڑ ضلع کے بھوکر تعلقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین مزدوروں کی موت

بھوکر:21جون(ورق تازہ نیوز)بھوکر تعلقہ میں موضع پاڑج میں آسمانی بجلی گرنے سے تین مزدور وںکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔واقعہ کے بارے میں مختصر معلومات یہ ہے کہ پاڑج علاقہ میں کچھ کسان گٹ نمبر 06 میں سویابین کی بوائی کا کام کررہے تھے۔ آج 21 جون کو سہ پہر 4 بجے کے قریب اچانک بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ۔

اسکے کچھ دیر یہ آسمانی بجلی ان مزدورں پر گری۔ جس میں راجیشور متینا چٹلاوار عمر 45۔ ‘ بھوجن پوشیتی رامان واڑ عمر 36، سائیناتھ کشن ستموار عمر 32 کی اسکی زدمیں آکر موت ہوگئی ۔گاو¿ں والوں نے بھوکر تحصیلدار اور پولس انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی ہے۔جس کے بعد سرکاری افسران کی ٹیم یہاں پہنچ گیی ۔ پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ درج کیاہے ۔