ناندیڑ ضلع کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ببر محمد کا انتقال
قندہار:28؍جنوری(مرزا جمیل بیگ): بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع ناندیڑ کے تعلقہ قندہار کی معروف ملی، سماجی وسیاسی شخصیت جناب ببر محمد صاحب نے آج ہفتہ کی دوپہر داعی اجل کو لبیک کہا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
وہ گزشتہ ایک دیڑھ ماہ سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتہ کی شب 10بجے جامع مسجد قندہار میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ان کے آبائی قبرستان کوٹ بازار میں عمل میں آئے گی۔
مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ، پانچ فرزندان وپانچ دختران وغیرہ شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین