ناندیڑ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں اچانک دوگنا اضافہ

200

ناندیڑ:5اگست (ورق تازہ نیوز)ضلع میں آج اچانک کورونا کے مثبت مریضوں کی تعدادمیں گزشتہ کی بہ نسبت دوگنا اضافہ ہوگیاہے۔جو شہریان اورضلع انتظامیہ کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ آج موصول ہونے والی 211 رپورٹس میں سے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 3، کنوٹ 24، پنجاب میں 1 رپورٹ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اوراینٹی جن ٹیسٹ میں کنوٹ 6، دھرم آباد 1 میں مثبت پائے گئے ۔ اس طرح کُل 35افراد کوویڈ19سے متاثر پائے گئے۔

آج کی رپورٹس نے ضلع انتظامیہ و محکمہ صحت عامہ کی تشویش بڑھا دی ہے۔ ضلع میں اب تک اس مرض سے کُل 1 لاکھ 3 ہزار 261افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔ جن میں سے 1 لاکھ 484 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت 85 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع میں اب تک 2 ہزار 692 افراد کی کوروناسے موت ہوئی ہے۔

ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میں زیر علاج4 اور ناندیڑ ضلع کے تعلقوں میں ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج 8مریضوں سمیت سمیت کُل 12 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دی گئی۔ ناندیڑ ضلع کے تعلقوں میں ہوم آئسولیشن میں 66، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں ہوم آئسولیشن میں16، گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 2، پرائیویٹ اسپتال 1مریض سمیت 85 افراد زیر علاج ہیں۔