ناندیڑ ضلع میں اتوار کو کورونا کے 12نئے مریض ملے

110

ناندیڑ:31 جولائی۔( ورق تازہ نیوز) ضلع میں روز بروز کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ضلع میں اب متاثرین کی تعداد100کے قریب پہنچ رہی ہے ۔جبکہ آج موصول ہونے والی 141 رپورٹس میں سے 12 رپورٹس کورونا سے متاثرآئی ہیں۔ یہ تمام آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں مثبت آئی ہیں۔ اب تک ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 176 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1 لاکھ 409 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اس وقت 76 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع میں اب تک جاں بحق مریضوں کی تعداد 2 ہزار 692 ہے۔آج کے متاثرین میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 4، اردھاپور 1، بلولی 1، دیگلور 2، حدگاو¿ں 1، قندھار 1، لوہا 1، عمری 1 مریض پائے گئے۔آج، کل 6 کورونا مریضوں کو ضلع میں علاج کے بعد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ۔ناندیڑ ضلع کے تعلقہ کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 2، ہوم آئسولیشن میں 59، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کے تحت ہوم آئسولیشن میں 15 ۔ اس طرحکل 76 افراد زیر علاج ہیں۔