• 425
    Shares

ناندیڑ:5 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) علاقائی محکمہ موسمیات ممبئی نے آج ایک مکتوب ناندیڑضلع کلکٹر کو جاری کیاہے جس میں اشارہ دیاگیا ہے کہ ناندیڑضلع میں 6 اکتوبرتا9 اکتوبر 2021ءکے درمیان ایلو الرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ضلع میں کچھ مقامات پر بجلی کی گھن گرج اور کڑکڑاہٹ کے ساتھ بارش ہوگی ۔

اسلئے متعلقہ محکموں کو باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ویسے دو دنوں سے دوپہر کے بعد سے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ عوام کو بھی ان چار دنوں کے دوران چوکس رہنے کااشارہ دیاگیاہے۔ مہاراشٹرمیں واپسی کی بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے اسلئے ریاست بھر میں چار دنوں تک موسلادھاربارش کا اشارہ بھی محکمہ موسمیات نے جاری کیاہے۔

امسال ناندیڑضلع میں اوسطا سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور ندی و نالے لبریز ہوکربہہ رہے ہیں ۔ستمبر کے مہینہ میںدو مرتبہ سیلاب کی صورتحال کاسامنا بھی عوام کوکرنا پڑا ہے جبکہ کسانوں کی ہاتھ آئی تمام فصلیں پوری طرح تباہ ہوگئی ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔