ناندیڑ: صحافی منتجب الدین سمیت جملہ 5کوآپٹ ممبران کے ناموں پرکانگریس کی مُہرثبت
ناندیڑ:7مارچ ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کےلئے 2سال 4ماہ کی تاخیر سے کانگریس پارٹی نے اپنے کوٹے کے تمام 5کوآپٹ ممبران کے ناموں پراپنی مہرثبت کردی ہے ۔ان ممبران میں کانگریس پارٹی کے ترجمان محمدمنتجب الدیں(ایڈیٹرناندیڑ ٹائمز) ‘ منگلادھولیکر‘سنجے پانپٹ وار‘صنعتکار بالاجی جادھو اور سندیپ سون کامڑے شامل ہیں ۔ ان پانچوں افراد کو کوآپٹ ممبران کے عہدہ پرنامزد کرنے کاسفارشی مکتوب سبھاگرہ لیڈروریندرسنگھ گاڑی والے نے کارپوریشن کے کمشنر کوسونپا ۔کمشنر نے تمام کاغذات کی چھان بین کرنے کے بعد ان پانچوں کوآپٹ ممبران کے ناموں کاآئندہ اجلاس عام میںاعلان کیاجائے گا۔
اکتوبر 2017ءمیں میونسپل کارپوریشن کے عام چناوہوئے تھے ۔ 81ممبران کی کارپوریشن میں کانگریس کے 73‘ امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ 16کارپوریٹرس پرایک کوآپٹ ممبر اس طرح پانچوں کوآپٹ ممبران کانگریس کے کھاتے میں آئے تھے ۔لیکن کانگریس قائد اشوک چوہان نے کسی بھی فرد کو کوآپٹ ممبرکے عہدے پرنامزد کرنے کی سفارش نہیں کی تھی ۔ اُدھر خواہشمند امیدواروں کامطالبہ مسلسل جاری تھا۔ گزشتہ لوک سبھااورمہاراشٹراسمبلی چناو سے قبل کوآپٹ ممبران کی نامزدگی کے امکانات تھے لیکن کانگریس قیادت میں مذکورہ دونوں الیکشن میں کانگریس کے ورکرس کی کارکردگی کی بنیاد پر 5ممبران کی نامزدگی کرنے کی ہدایت دی تھی جس پرسبھاگرہ لیڈروریندرسنگھ گاڑی والے نے نامزدگی کے کاغذات کمشنر کو مورخہ 6 مارچ کوکمشنر کوسونپے۔