Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ شہر کے مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے 11 اساتذہ کورونا پازیٹیو

ناندیڑ:21. نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ریاستی حکومت نے مہاراشٹر میں 23 نومبر سے نہم تا بارہویں جماعت تک تعلیمی کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کیلئے اساتذہ و غیر تدریسی عملے کو کوویڈ 19 کی جانچ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جس کے تحت ناندیڑ شہر کے نانا نانی پارک میں واقع کوویڈ 19 جانچ کیمپ میں اساتذہ کی جانچ کی جارہی ہے۔شہر کے قدیم تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے 74 اساتذہ و غیر تدریسی عملے نے بھی اپنی طبی جانچ کروائی ہے جس میں سے 11 اساتذہ کی رپورٹ کل پازیٹیو آئی ہے۔

فی الحال ان اساتذہ کی صحت بہتر ہے اور علاج جاری ہے۔اساتذہ کی رپورٹ پازیٹیو آنے کی خبر کے بعد طلباء اور انکے سرپرستوں میں تشویش پائی جاتی یے۔اور اسکولوں کی دوبارہ کشادگی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے