ناندیڑ:4جون۔ (ورق تازہ نیوز)ایسا لگتا ہے کہ ناندیڑشہر پورا ماہ جون پانی کی قلت سے دوچار رہے گا ۔ تین دن قبل ہی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ پانی فراہمی نے اعلان کیاتھا کہ شہر میں چار جون سے تین یوم کے وقفہ سے پانی سربراہ کیاجائے گا۔ لیکن آج 4دن ہونے کے باوجود شہر کے کئی علاقوں میں نلوں کے ذریعہ پانی فراہم نہیں کیاگیا ہے ۔

ہمارے نمائندے نے متعلقہ ملازمین سے دریافت کیاتوانھوں نے بتایا کہ آج صبح سے بجلی کی فراہمی بند ہوجانے سے کنویں سے پانی ٹاکیوں میں نہیں پہونچایاجاسکا ہے ۔ صبح سات بجے پانی کی فراہمی ہونے و الی تھی جو آج 4جون سہ پہرتین بجے کے بعد ہوئی ہے ۔ قدیم شہر کے گاڑی پورہ اور اس سے متصل علاقوں میںچار دن گزرنے کے باوجود نلوںکوپانی نہیں آیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کاسربراہی آب نظام پوری طرح درہم برہم ہوچکا ہے۔ کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ شہریان پریشان ہیں ابھی مانسون کی بارش کے شروع ہونے میں دس تا بارہ دن ہیں۔اگر بارش نہیں ہوتی ہے تو پھر شہر کوبھیانک پانی کی قلت کاسامناکرناپڑے گا۔اب ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر خود اس مسئلہ کی طرف توجہ دےں اور حل کے اسباب پیدا کریں۔