ناندیڑ شہر میں مٹکہ چلانے کا کاروبار عروج پر,پولیس نے آٹھ مقامات پر کارراوائی

285

ناندیڑ:13نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)گزشتہ 20 تا 25 دنوں سے شہر میں غیر قانونی کاروبار بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ پولیس نے وزیر آباد، ایئرپورٹ، بھاگیہ نگر و مقامات پر 8 جوے کے اڈوں پر دبش دی اور نقد رقم و جوے کا سازوسامان ضبط کرتے ہوئے مٹکہ چلانے والوں پر کارروائی کی اور انہیں حراست میںلیا۔ شہر میں سخت پولیس بندوبست کے باوجود مٹکہ چلانے کا کاروبار جاری تھا۔

بھارت جوڑو یاترا کے ضمن میں سخت پولیس بندوبست کے باوجود شہر میں مٹکے کا کاروبار کیونکر چل رہاہے اس طرح کی چرچہ چل رہی تھی۔ دریں اثناءشہر کے سات مقاما ت پر پولیس نے دبش دے کر کارروائی کی۔ ایئرپورٹک کے حدود میں دو، بھاگیہ نگر کے حدود میں دو، وزیر آباد کے حدود میں دو اور حدگاﺅں میں چل رہے جوڑے کے اڈے پر کارروائی کی گئی۔

اس کارروائی میں تقریباً 15 ہزار روپئے نقد و جوے کا سازوسامان ضبط کیا گیا۔ شہر کے جنگم واڑی علاقہ میں آنند نگر روڈ پر ٹھاکرے کامپلیکس کے سامنے ، لکشمی نگر میں چکن سینٹر کے سامنے، بس اسٹینڈ تا جیل کی سمت جانے والے راستہ پر اور حدگاﺅں میں ہرڈف پھاٹہ پر چلائے جارہے جوے کے اڈے پر دبش دی گئی۔

علاوہ ازیں شری دیوی ڈے، ٹائل بازار ، پاور مٹکہ، ملن ڈے جیسے مٹکے پر پیسے لگاکر کھیلنے او رچلا نے والے ملزمین پر ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمین میں امول پنڈلک راﺅ دیولے، ملند نامدیو ساوتکر، وکاس کلیانکر، اُتم بابو راﺅ گجبھارے، آکاش گائیکواڑ، شراون اندورکر، دلیپ بھورے وغیرہ شامل ہیں۔ وزیر آباد اور بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو جوے کے اڈے پر ایل سی بی کے عملہ نے کارروائی کی۔ جن مقامات پر کارروائی کی گئی وہ اڈے دوبارہ شروع ہوتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنا اہم رہے گا۔