ناندیڑ شہر میں فائرئنگ۔تاجر زخمی

0 45

ناندیڑ۔۵۔دسمبر۔(ورق تازہ نیوز)۔کل رات چار دسمبر کو شہر کے گرو کرپا مارکیٹ روڈ تا قدیم مونڈھا روڈ پر ایک تاجر پر نامعلوم افراد نے فائرئنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی۔اس واقعہ میں تاجی زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گرو کرپا مارکیٹ میں تاجر آتش پاٹنی کی دوکان ہے۔کل شب ۹ تا ۱۰ بجے وہ دوکان بند کرکے گھر کی طرف بالاجی مندر کی طرف سے جارہے تھے کہ موٹر بائیک پر سوار نا معلوم افراد نے اچانک ان پر فائرنگ کردی مگر گولی انکے پاوں میں لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ان پر تین راؤنڈ فائرنگ کی گئ۔جیسے ہی پاٹنی زخمی ہوئے حملہ آور فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کے بعد سارے شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ۔ یاد رہے چند روز قبل ناندیڑ کے تانڈا ہوٹل کے مالک پر بھی فائرنگ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔پاٹنی پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔