ناندیڑ شہرمیں بچوں کے چوری کی افواہیں ‘اتوارہ پولس کی عوام سے اپیل

3,294

ناندیڑ:4ستمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہرمیں بچوں کے چوری ہونے کی افواہیں سوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ بالخصوص آج مورخہ 4/9/2022 صبح 11 بجے کے قریب ٹیپو سلطان روڈ پر اسلام پورہ کے علاقے میں ایک شخص گھوم رہا تھا۔کچھ لوگوں نے اس شخص کو پکڑ لیا اور فون پر اتوارہ پولس کو اطلاع دی۔پولیس اسٹیشن میں اس سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

اس کا نام جھوپر سنگھ بلونی سنگھ عمر45 سال ساکن گاﺅں سرسا جی دیہہ گھر (جھارکھنڈ) بتایاجاتا ہے جو دماغی مریض ہے۔اس سلسلہ میں معلقہ گاوں کے تھانہ انچارج اور گاوں کے سرپنچ سے فون پر مکمل معلومات حاصل کی گئی ہیں۔جس پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی بچہ چوری کرنے والا شخص نہیں ہے بلکہ دماغی مریض ہے ۔تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔ اگر کوئی بھی مشتبہ شخص گلی ‘محلہ میں دیکھائی دے تو اسکی اطلاع پہلے پولس کو دیں اور قانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

برائے مہربانی سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں۔جھوٹی خبریں یا افواہیں پھیلانا قانون کے مطابق جرم ہے۔ جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح کاپریس نوٹ اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی بھگوان راو دھبڑگے نے آج شام جاری کیا ہے۔