ناندیڑ سے ہوائی سرویس شروع کرنے کیلئے مثبت رد عمل
اشوک راؤ چوہان کی ایئرلائن کمپنیوں سے مسلسل نمائندگی
ناندیڑ: 25دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ کی ٹھپ ہوئی ہوائی سرویس دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں محکمہ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے مثبت رد عمل دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک راؤ چوہان نے بھی کئی ہوائی کمپنیوں سے رابطہ کرتے ہوئے ناندیڑ سے ہوائی سرویس شروع کرنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔ اشوک راؤ چوہان نے 14 دسمبر کو نئی دہلی میں وزیر سندھیا سے ملاقات کرتے ہوئے ناندیڑ کی ہوائی سرویس بند ہونے کی وجہہ سے شہریان کو ہورہی دشواریوں سے آگاہ کیا۔
ناندیڑ سے ممبئی، حیدرآباد، نئی د ہلی، امرتسر، چندی گڑھ، پونے، شرڈی، ناگپور کے لیے ہوائی سرویس کے شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ پر مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ شہری ہوا بازی کے وزیر نے اشوک راؤ چوہان کو ایک لیٹر دیا ہے۔ ” اُڑان“ اسکیم کے تحت اگلے مرحلے میں ناندیڑ سے ممبئی، حیدرآباد و شرڈی اس روٹ پر سرویس شروع کرنے کے لیے ایئر لائن کی رضامندی کے بارے میں گفت و شنید کی جائے گی۔ ” اڑان“ اسکیم کے تحت صرف 600 کلو میٹر سے کم فاصلہ پر موجود شہر میں ہوائی سرویس دستیاب کی جاتی ہے۔ نئی دہلی، چندی گڑھ و امرتسر جیسے شہر اس سے زیادہ فاصلہ پر ہونے کی وجہہ سے اس روٹ پر ایئر لائن کمپنی پیشہ ورانہ طورپر اپنی سرویس شروع کرسکتی ہیں۔
اس طرح جیوتی رادتیہ شندے نے اپنے لیٹرمیں یہ بات کہی۔ انہوں نے لیٹر میں یہ بھی لکھا ہے کہ اشوک راؤ چوہان نے اس روٹ پر ہوائی سرویس شروع کرنے کے بارے میں کیے گئے مطالبہ کو باقاعدہ ہوائی سرویس دینے والی کمپنیوں کے سامنے بھی رکھیں گے۔ محکمہ شہری ہوا بازی کے وزیر کی سطح پر ناندیڑ سے ہوائی سرویس شروع کرنے کے بارے میں ایئرلائن کمپنیوں سے ربط کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں اشوک راؤ چوہان ملک کی اہم ایئرلائن کمپنیوں سے مسلسل ربط بنائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ناندیڑ، لاتور ، پربھنی،ہنگولی ضلع سے روزانہ سینکڑوں لوگ ممبئی ، حیدرآباد، پونے و نئی دہلی کے لیے سفر کرتے ہیں۔ ناندیڑ میں سچکھنڈ گردوارہ ملک میں ایک اہم مذہبی مقام سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب میں آنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے نئی دہلی روڈ سے امرتسر و چندی گڑھ شہر کیلئے ہوئی سرویس کی جا سکتی ہے۔
ناندیڑ میں نائٹ لینڈنگ و نائٹ ٹیک آف مشنری ہے۔ اس کے علاوہ ہوائی جہاز میں ایندھن بھرنے کی سہولت ہے۔ شہر میں ایئرپورٹ پر کئی سہولیات کو دیکھتے ہوئے ایئر لائن کمپنی نے ممبئی، حیدرآباد، پونے، نئی دہلی، امرتسر، چندی گڑھ وغیرہ شہروں کے لیے ہوائی سرویس شروع کرنے کے سلسلے میں اشوک راؤ چوہان نے ایئرلائن کمپنیوںسے مسلسل ربط بنائے رکھا ہے۔ قبل ازیں ایئر انڈیا کی ممبئی۔ ناندیڑ۔ امرتسر، انڈیگو کی نئی دہلی۔ ناگپور۔ ناندیڑ، جبکہ اسپائس جیٹ کی ممبئی۔ ناندیڑ ہوائی سرویس شروع کی تھی۔