ناندیڑ سے ممبئی کیلئے مزید ایک ٹرین چلے گی
ناندیڑ:13ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)سال نو سے مزید ایک نئی ٹرین ناندیڑ تا ممبئی شروع کی جارہی ہے جس کےلئے ممبئی ۔منماڑ راجیہ رانی ایکسپریس کو ناندیڑ تک توسیع دی جائے گی ۔
یہ ٹرین سال نوجنوری سے شروع کرنے کی کوشش ہے اس طرح کی اطلاع ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مینجر ونود کمار یادو نے دی ۔ ناندیڑ ڈویژن کے ریلوے کی سالانہ جانچ کے بعد ریلوے اسٹیشن پر ریلو ے سنگھرش سمیتی کے نمائندوں وصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈویژنل مینجر رامبھا بھی موجود تھے ۔ونود کمار نے مزید کہاکہ جنوری 2019ءسے ناندیڑ سے ممبئی کےلئے مزید ایک ٹرین شروع کی جارہی ہے ۔
فی الحال ممبئی سے منماڑ تک چلنے والی راجیہ رانی ایکسپریس کو ناندیڑ تک توسیع دینے کیلئے عوام کی مخالفت کی جارہی تھی لیکن اب یہ معاملہ ختم ہوگیا اسلئے جنوری سے یہ ٹرین ناندیڑسے ممبئی کیلئے چلے گی ۔ ممبئی اور ناندیڑ سے شب دس بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی ۔ اس ٹرین میں چھ ا ے سی کو رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کے تمام دن ناندیڑ ۔پنویل ایکسپریس بھی چلے گی ۔
سچکھنڈ ایکسپریس کی تیسری ٹرین کو بھی نئے ڈبے منسلک کئے جارہے ہیں ۔ناندیڑریلوے اسٹیشن کی تزئین نو کےلئے دس کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔ چھ ماہ میں یہ ام مکمل کرنے کاتیقن انھوں نے دیا ۔ پربھنی ۔مدکھیڑ دوہری ریلوے لائن کا کام مارچ۔ اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی ۔