ناندیڑ۔26؍ جولائی( نامہ نگار ):سابق چیف منسٹر اشوک چوہان مسلسل ناندیڑ ائیر پورٹ سے ہوائی سرویس دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوشاں تھے۔ پچھلے کچھ ماہ قبل انہوں نے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا سے ملاقات کر کے ناندیڑ ائیر پورٹ سے ہوائی سرویس شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اسی طرح گذشتہ دنوں اسمبلی کے جاریہ سیشن میں بھی انہوں نے ناندیڑ ائیر پورٹ سے ہوائی سرویس شروع کرنے کا مطالبہ ریاستی حکومت سے کیا تھا۔ بلا آخر اشوک چوہان کی کوششوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
مرکزی حکومت کے ڈی جی سی اے نے نئی ائیر لائین کمپنی فلائی ۹۱؍ کو ملک کے مختلف روٹ پر ہوائی سرویس شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ فلائی ۹۱؍ اس کمپنی نے ناندیڑ سے بینگلور واور ناندیڑ سے گوا ہوائی سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نئی ہوائی سرویس کا آئندہ کچھ ماہ میں آغاز ہو جائے گا۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر دسمبر ۲۰۲۳؍ سے فلائیٹ سرویس کا ذکر کیا گیا ہے۔
اسی طرح اسپائس جیٹ کمپنی نے ناندیڑ سے ممبئی ، دہلی ، امرتسر ہوائی سرویس شروع کرنے کی تیاری کی ہے ۔ اسٹار ائیر لائنس نے ناندیڑ سے حیدر آباد ، پونہ ، ناگپور ہوائی سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امکان ہے کہ ناندیڑ سے آئندہ چند ماہ میں ملک کے مختلف مذکورہ مقامات کے لیے ہوائی سرویس شروع ہو جائے گی۔ ۲۱؍ جولائی کو سابق چیف منسٹر اشوک چوہان نے اسمبلی کے سیشن میں مہاراشٹرا کے بند پڑے ہوئے مختلف ائیر پورٹوں کا معاملہ اٹھا کر ناندیڑ سے ہوائی سرویس شروع کرنے کامطالبہ کیا تھا۔
ساتھ ہی بتایا تھا کہ ممبئی سے احمد آباد کو روزانہ ۱۸؍ فلائیٹ موجود ہے جبکہ ریاست بھر میں ممبئی سے صرف ۱۵؍ فلائیٹ موجود ہے جس کا کرایہ بھی زیادہ سے اڑان اسکیم کے تحت مہاراشٹرا میں ہوائی سرویس کو توسیع دینے کا مطالبہ اشوک چوہان نے کیا تھا۔