• 425
    Shares

ناندیڑ:25 ستمبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ سے شولاپور کی سمت جانیوالی مسافربردار شیوشاہی بس نمبر MH 26-B-W- 4381 ناندیڑ سے قریب جاناپوری تانڈا کے پاس کل شب حادثہ کاشکار ہوکرالٹ گئی اس واقعہ میں کچھ مسافروںکومعمولی چوٹیںبھی آئی ہیں انھیں علاج کیلئے وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ۔

ناندیڑمیں مسلسل کئی دنوںسے بارش کاسلسلہ جاری ہے اسلئے سڑکوں کی حالت کافی خراب ہوگئی اور کئی جگہوں پربڑے بڑے گڑھے ہوگئے ہیں ۔جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو بہت مشکلات پیش آرہی ہیںانہی گڑھوں سے بچنے کے چکر میںحادثات رونما ہورہے ہیں۔ کل شب ناندیڑسے شولاپور کی سمت جارہی شیوشاہی بس نمبر MH 26-B-W- 4381 ساڑھے دس بجے جاناپوری تانڈا کے قریب الٹ گئی ۔

حالانکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دس تاپندرہ مسافروںکومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سونکھیڑ پولس اسٹیشن کے اے پی آئی مہادیو مانجرمکراپنے معاون ملازمین کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور ایمبونس کوطلب کیا اورانھیں وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔