ہنگولی:یکم ؍فروری ۔(ورق تازہ نیوز) ضلع ہنگولی کے بسمت ‘کلمنوری ‘اونڈھاناگناتھ تعلقوں میں ہفتہ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے چالیس دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2درج ہوئی ۔ضلع کے بسمت اور اونڈھا ناگناتھ تعلقوں میں کافی دنوںسے زیر زمین آوازیں آرہی تھی اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے تھے ۔

گزشتہ تین چار سالوں سے ان تعلقوں کے بیشتر دیہاتوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے جارہے تھے ۔ہفتہ کودوپہرچار بجے زیرزمین آوازیں آرہی تھی اسکے بعد شب بارہ بجکر 40منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 3.2 درج ہوئی۔ بسمت ‘کلمنوری اور اونڈھاناگناتھ تعلقوں کے چالیس دیہاتوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

بسمت تعلقہ کے پانگرا شندے ‘ چونڈی ‘ پارڈی ‘کوٹھاری ‘ ڈون واڑہ‘سلکی ‘آمبا ‘واپٹی ‘ کپٹی ‘گرگاوں ‘ بھنڈے گاوں ‘ پانگرابوکھارے اور کلمنوری کے پوترا ‘سندگی ‘جام ‘ بولڈا ‘ یہڑے گاوں‘ سلکی ‘بولڈا ‘پاون ماری ‘پنپل دری ‘ سون واڑی ‘راج دری ‘ آمدری ‘دیوالا ‘کنڈکرپنپری وغٰیرہ اہم دیہات شامل ہیں ۔ضلع محکمہ ہنگامی انتظامیہ نے بتایاکہ مذکورہ دیہاتوں میں زلزلے سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچاہے۔ان علاقوں میں فی الفور جائزہ لے کرتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر روجیش جیے ونشی نے دی ہے۔