• 425
    Shares

ناندیڑ : 23 مارچ (ورق تازہ نیوز) شہر ناندیڑ کے مشہور انکم ٹیکس و سیلس ٹیکس وکیل سید عارف علی ولد سید کرامت علی کا آج بروز منگل دوپہر تقریبا 1:30 بجے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔

ان کی عمر 62 سال تھی۔ ان کا وطن دھرم آباد ہے اس لئے نماز جنازہ دھرم آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔

مرحوم خلیق خوش مزاج خوش اخلاق شخصیت کے حامل شخص تھے۔ اور صوم و صلواۃ کے پابند تھے۔ 25 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ان کا دفتر اسمٰعیل مارکیٹ چوک بازار میں تھا۔ ان کے گاہکوں کی بڑی تعداد تھی۔

ان کے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ سات لڑکیاں اور چار لڑکے ہیں۔ ادارہ ورق تازہ ان کے غم میں برابر شریک ہے۔اور خدا وند قدوس سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر و تحمل دے۔

مزید تفصیلات کیلئے اس نمبر 9970158683 پر ربط قائم کریں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔