ناندیڑ سمیت مہاراشٹر کی انعامی زمین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اشوک چوہان کی پہل پروزیر محصول ویکھے پاٹل کی صدارت میں اجلاس

755

ممبئی:15 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ سمیت ریاست میں کئی مقامات پر انعامی اراضی کے سلسلے میں پیدا ہونے والے قانونی مسائل کو حل کرنے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اشوک راو¿ چوہان کی پہل پر ریاست کے محصولات کے وزیر رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے آج اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ویکھے پاٹل نے آج یہاں واضح بیان دیا کہ یہ سوال پوری ریاست کا ہے اور اگلے 15 دنوں میں ہم اس سلسلے میں تمام معلومات اکٹھا کریں گے اور ایک الگ میٹنگ میں فیصلہ لیں گے۔ریاست بشمول ناندیڑ میں بڑی مقدار میں انعامی زمین ہے۔ اس زمین کی خرید و فروخت کے دوران مارکیٹ قیمت کا 50 فیصد حکومت کے پاس جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ایسی زمین یا پلاٹ تیار کرنے کے لیے حکومتی اجازت حاصل کرنے کا عمل بھی پیچیدہ ہے۔جو زمین کا مالک ہے اور اس پر پہلے ہی تعمیر کر چکا ہے۔ اس ڈھانچے کو گرانے اور اس جگہ نیا تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے انعامی اراضی اور پلاٹ رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔ ایسے میں اسکی خرید و فروخت بند تھی۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں میں شدید بے اطمینانی تھی۔اس تناظر میں سابق وزیر اعلی اشوک راوچوہان نے وزیرمحصول رادھا کرشن وکھے پاٹل سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی درخواست کی تھی۔ چوہان کی تجویز پر وزیر محصول نے آج تاریخ 15 مارچ کو عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں یہ زمینیں ایکوائر کر کے دوسرے افراد یا تنظیموں کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی زمین کی خرید و فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس پلاٹ پر پہلے بھی متعلقہ لوگوں کی طرف سے تعمیرات کی گئی تھیں۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر پرانے ڈھانچے کو گرا کر وہاں نیا تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔زمین کی خرید، فروخت یا ترقی کے سلسلے میں زمین کی مارکیٹ ویلیو کا 50 فیصد حکومت کو ادا کیا جائے گا سوائے اس زمین کے جو کلکٹر کے ذریعہ حاصل کی گئی ہو اور دوسروں کو منتقل کی گئی ہو۔ اس سلسلے میں وزیرمحصول نے کہا کہ پوری ریاست میں ایسی زمینوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اس سلسلے میں دوبارہ میٹنگ کر کے مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں ریاست کے سابق وزیر اعلی اشوک راو چوہان، مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سابق ایم ایل سی امرناتھ راجورکر، رام پاٹل راتولیکر ایم ایل سی، بالاجی کلیانکرایم ایل اے ‘ جیتیش انتاپورکرایم ایل اے ، محکمہ ریونیو کے اپر چیف سکریٹری نتن کریر، محکمہ ریونیو کے ڈپٹی کمشنر اور ناندیڑ کے ایڈیشنل کلکٹر موجود تھے۔