ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ اور کچھ دوسرے اضلاع میں بدھ کو شدید بارش کے امکان کے پیش نظر یہاں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔محکمہ موسمیات نے آج مغربی وسطی مہاراشٹرا، ودربھ اور کونکن بشمول رتناگیری ضلع میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔
جبکہ سندھو درگ، کولہاپور، تھانے، پالگھر اور ممبئی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مغربی مہاراشٹر کے پونے اور ستارہ اضلاع میں بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے اور گڈچرولی، گونڈیا اور ناندیڑ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
27 جولائی کو مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع میںبھی شدیدبارش کاامکان ظاہر کیاگیاہے۔شمالی مہاراشٹرا سمیت مراٹھواڑہ اور ودربھ کے کچھ اضلاع میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔