ناندیڑ :30جون۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں مہاراشٹر کے پہلے اردوگھر کی تعمیر عمل میں آئے کئی سال ہوچکے ہیں لیکن سیاسی تعطل کے باعث آج تک اسکا افتتاح عمل میں نہیں آسکا ہے۔ لیکن اب ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی امور نے 28جون 2021ءکو ایک جی آر جاری کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے تمام اردوگھروں میں مختلف پراگراموں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کےلئے ثقافتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے۔جس کے مطابق ثقافتی کمیٹی کے صدرکی حیثیت سے متعلقہ ضلع کلکٹر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
نائب صدر اردوگھر کی انتظامی امور کی ذمہ داری سنبھالنے والے ضلع کلکٹر کے تقرر کردہ ڈپٹی کلکٹرکوبنایاجائے گا۔اس کے علاوہ کمیٹی کے 14 رکن ہوںگے جس میں ایک ممبر سیکریٹری ہوگا ۔ان چودہ ارکان میں متعلقہقریبی یونیورسٹی کا وائس چانسلرشعبہ اردو کاسربراہنمائندہ (ایک رکن) ہوگا ۔ایک رکن متعلقہ شہرکے میونسپل کارپوریشن کا کمشنر یاجوکوئی ڈپٹی کمشنر درجہ سے کم نہ ہو ۔ایک رکن مہاراشٹراسٹیٹ اردوساہتیہ اکادیمی کارکن یا سپرنٹنڈنٹ۔ایگزیکٹیو آفیسر ہوگا۔ اس کے علاوہ تین ارکان میں مقامی اردو ادیبمصنف شاعر ہوگا ۔دیگر دو ارکان میں علاقہ میں اردو مضمون پڑھانے والے کالج کے پرنسپلاردو لکچرار کورکن بنایا جائے گا۔اسی طرح تین ارکان علاقہ میں اردومضمون پڑھانے والے اسکول کے صدر مدرساردو کے معلمین کو رکن بنایاجائے گا۔اور متعلقہ اردوگھر کا مینجر ممبر سیکریٹری رہے گا۔
جی آر میں مزید کہاگیا ہےکہ مذکورہ چودہ ارکان میں سے8ارکان کی تقرری کااختیار ضلع کلکٹرکورہےگا۔جن میں ادیب مصنف‘شاعر ‘ پرنسپل ‘لکچرار ‘صدرمدرس اورمعلمین شامل ہیں۔ثقافتی کمیٹی کے علاوہ مزید ایک ذیلی ثقافتی کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں اردوگھر کی انتظامی امور کیلئے ضلع کلکٹر کے تقررکردہ ڈپٹی کلکٹر کوصدر کی حیثیت سے تقرر کیاجائے گا۔اور ادیب شاعر اورمصنف میں سے کم از کم ایک رکن رہے گا۔ اورمتعلقہ گھر اردوگھرکامینجررکن سیکریٹری رہے گا۔ثقافتی کمیٹی و ذیلی کمیٹی کے غیر سرکاری ارکان کی معیاد تشکیل سے تین سال تک رہے گی ۔تین سالہ معیاد کے بعد ضلع کلکٹر مذکورہ کمیٹیوں کی ازسرنوتشکیل کریںگے ۔ دونوں کمیٹیوں سے کسی بھی رکن کونکالنے کااختیار ضلع کلکٹر کودیاگیاہے۔
ہرجنوری و جولائی کے پہلے ہفتہ میں مذکورہ ثقافتی کمیٹیوں کااجلاس منعقد کیاجائے گا۔کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک رہنے والے غیرسرکاری ارکان کوبطوراعزازیہ وسفر خرچ کے طور پرفی اجلاس ایک ہزار روپے نقد رقم اداکی جائے گی ۔اردو گھر میں سال کے 300 دن مختلف پروگرام منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔اردوگھر کی لائبری کے اوقات صبح آٹھ بجے تا شب آٹھ بجے تک رہیں گے ۔لائبریری میں اردو ‘مراٹھی‘ ہندی زبان کے اخبارات و اردوزبان کے رسائل دستیاب رہیںگے ۔نئی دہلی کے نیشنل کاو¿نسل فار پرموشن آف اردو لینگویج کے تحت چلائے جانے والے مختلف تربیتی کورسیس کے طرز پر ان اردوگھروں میں بھی کورسیس چلائے جائیں گے ، جن کے لئے کاو¿نسل کے ذریعے وضیفے وہدایات بھی دی جائیں گی۔ان کے علاوہ کاو¿نسل کی جانب سے چلائے جانے والے غیرادروداں طبقے کو اردو زبان سکھانے کی کلاس بھی چلائی جائے گی ۔مجھے یقین ہے کہ اردو زبان کو فروغ دینے کے ساتھ مراٹھی اور اردو کے مابین نظریاتی تبادلے کو بڑھاکر ریاست میں ثقافتی تحریک کو مزید مضبوط کرنے میں یہ اردو گھر اہم کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ دیکھ بھال ودیگر اہم امور کی تفصیل بھی جی آر میں درج ہے ۔ واضح رہے کہ آج ہی ریاست کے وزیر برائے اقلیتی امور جناب نواب ملک نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑکااردوگھر تعمیرہوچکا ہے اورجلداز جلدا سکا افتتاح عمل میں آئے گا۔