ناندیڑ: سسرال والوں نے بہوکوقتل کردیا

مرکھیل میں بھی ایک شادی شدہ کو جان سے مارنے کی کوشش

ناندیڑ:10جنوری(ورق تازہ نیوز)ضلع میں دو خواتین سسرال والوں کی ہراسا نی کاشکار ہوئی ہیں جن میں سے ایک خاتون کوشوہر نے گلا گھونٹ کرقتل کردیا جبکہ دیگر ایک واقعہ میںایک خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

ان دونوں معاملات میں ملزمین کے خلاف متعلقہ پولس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ رام تیرتھ پولس اسٹیشن سے ملی تفصیل کے مطابق بلولی کے موضع گالے گاوں کی خاتون کے کردار پراسکا شوہر شک و شبہہ کرتا تھا اسکے علاوہ مائیکہ سے موٹرسائیکل خریدنے کےلئے رقم لانے کامطالبہ بھی کررہاتھا ۔اسی بات پر8جنوری 2019ءکو اُس نے اپنی بیوی کاگلا گھونٹ کرقتل کردیا ۔اس معاملے میں مقتولہ کے بھائی سچین گیانیشور کی شکایت پر قاتل شوہر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘498(A)‘323 ‘ 504‘509‘34کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی بنسوڑے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مرکھیل: ایک شادی شدہ کو جان سے مارنے کی کوشش

شادی میں جہیز کی رقم پوری نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو جبراً زہرپلاکر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ دیگلور تعلقہ کے موضع سومور میں فریادی سپریا پرتھوی راج پاٹل عمر 24 سال کی شادی پرتھوی راج سے 2015کو شادی ہوئی تھی لیکن شوہر اور سسرا ل کے افراد کئی دنوں سے جہیز کی باقی رقم دینے کاتقاضہ کرکے سپریا کو بدنام کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔اسی بات پر 2جنوری 2019 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے شوہر اور ساس نے مل کر سپریا کو جبراًزہریلی دوا پلاکر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔

اس واقعہ کے بعد سپریا نے پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ہے ۔ساس اور شوہر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘498(A)‘323 ‘ 504‘509‘34کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اس معاملے کی تحقیقات پی ایس آئی یولے کررہے ہیں۔

Leave a comment