ناندیڑ:2/ اکتوبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)جیسے ہی یہ انکشاف ہوا کہ ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں پیر کی صبح تک 24 گھنٹوں میں 24 مریضوں کی موت ہوئی تو ہلچل مچ گئی، مگر آج پیر کو بھی علاج کے دوران مزید 7 مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس طرح مرنے والوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔ مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا، شدید بیمار مریضوں کو بچانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
ادویات کی کمی کے باعث شدید طور پر بیمار مریضوں کی موت ہو رہی ہے۔ ریاست کے سابقہ وزیر اعلیٰ اشوک راؤ چوہان نے کل اسپتال کا دورہ کرکے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وشنو پوری کے گورنمنٹ اسپتال میں مزید70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
डॉ. शंकरराव चव्हाण शासकीय वैद्यकीय महाविद्यालय व रुग्णालय रुग्णांचे मृत्यू वस्तुस्थिती.
▪️दिनांक ३० सप्टेंबर ते १ ऑक्टोबरच्या या या कालावधीत एकूण मृत्यू २४.
▪️दिनांक १ ते २ ऑक्टोबर कालावधीत एकूण मृत्यू ७ झाले. कृपया घाबरू नये. संपूर्ण डॉक्टर्सची टीम तत्पर आहे. @MahaDGIPR pic.twitter.com/6GX4pHFQYG— District Information Office, Nanded (@InfoNanded) October 3, 2023