پانچ ملازمین کو22اکتوبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ
ناندیڑ:18اکتوبر۔(ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ کے ریلوے ریزرویشن دفتر میںکام کرنے والے چار ریلوے ملازمین نے محکمہ ریلوے کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے 77لاکھ26ہزار343 روپیوں کاغبن کیا ہے ۔حیدر آباد کے ریلوے محکمہ کے سینئر دفتری کمرشیل مینجر وی جون بینہر نے ناندیڑ ریلوے پولس اسٹیشن میں شکایت در ج کرائی کہ ناندیڑریلوے ڈویژن میں کام کرنے والے گونگاٹی کروناکرراجیشورراو¿ عمر47سال ہیڈ مینجر ریزرویش دفتر ‘ سنیل کمار نارائن یڈلا عمر 29سال ریزرویشن کلرک ‘ محمد عبدالفرید محمدعبدالعزیز 34سال مال بردار سوپروائزر مال ٹیکڑی ‘ عمران محمد ہارون محمد 28 سال ریزرویشن کلرک اور ستیہ جیت کدم 40 سال چیف انسپکٹر نے روزانہ فروخت ہونے والے ریلوے ٹکٹ اورریزرویشن ٹکٹ سے جمع ہونے والے لاکھوں روپے بینک میں جمع نہ کرتے ہوئے سازش کرکے ہڑپ لئے ۔ناندیڑریلوے پولس نے 17اکتوبر کورات ملنے والی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 20(B)‘109‘420]408‘409اور ریلوے املاک ایکٹ دفعہ 3اور4 کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔چاروں دھوکہ بازوں کوپولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ریلوے کے ایس پی چندرکشور مینا کی رہنمائی میں پی آئی اشوک جادھو تفتیش کررہے ہیں ۔ ان پانچوں دھوکہ بازوں کوآج اورنگ آباد کے ریلوے عدالت میں پیش کیاتھا ۔عدالت نے انھیں22اکتوبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا ہے۔