ناندیڑ : رات دیر گئے دیگلور ناکہ علاقہ میں بیٹھنے والے نوجوانوں کو پولس نے بھگایا : ویڈیو وائرل
ناندیڑ: (ورقِ تازہ نیوز) پولیس نے رات دیر گئے تک کھلی رہنے والے ہوٹلوں اور دیگر کاروباری اداروں کے خلاف کاروائی کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔اس کے تحت گزشتہ شب شہر کے دیگلور ناکہ علاقے میں میں حیدر باغ روڈ پر رات تقریبا دیڑھ بجے گشت کرتے ہوئے لوگوں کے پیچھے ڈنڈے لے کر بھاگتے ہوئے پولس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔
اس سے قبل بھی ناندیڑ کے ایس پی کرشنا کوکاٹے کی ہدایت پر اتوارہ پولیس اسٹیشن کے ڈی واے ایس پی سدیشور بھور کی رہنمائی میں میں پی آئی گیانشور دیوکتے نے گزشتہ روز علاقے میں رات 11 بجے کے بعد بھی ہوٹل کھلی رکھنے کے معاملے میں کارروائی کی گئی تھی۔
#nanded pic.twitter.com/XZnUQIYON0
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) May 28, 2023
حیدر باغ نمبر1 سے متصل ہوٹل خان 2 کے خلاف پولیس نے ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے اور جرمانہ وصول کیا تھا۔واضح رہے کے قدیم شہر کے دیگر علاقوں سے متصل علاقوں میں رات 11 بجے کے بعد بھی بیشتر ہوٹلس اور دیگر کاروباری ادارے کھلے رہتے ہیں اور چوراہوں پر بے کار لوگ رات بھر بیٹھے رہتے ہیں۔