ناندیڑ دیہی پولیس کی شاندار کارروائی ،48 شراب کے باتلیں ضبط

82

ناندیڑ:4دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) پولیس انسپکٹر اشوک راﺅ جی گھوربانڈ کی رہنمائی میں ناندیڑ دیہی پولیس نے ایک شاندار کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار 360 روپئے مالیتی 48 دیسی شراب کی باتلیں ضبط کی ہیں۔

پولیس آفیسر اتول ناگناتھ ساتارے کی دی گئی شکایت کے مطابق 3 دسمبر کی شب دس بجے کے قریب شیوشنکر پٹرول پمپ کے سامنے انہوں نے ٹووہیلر نمبر MH26-BP-5588 کو روک کر تفتیش کی۔ اس ٹووہیلر پر ناگوراﺅ دگمبر پیوڑ نامی نوجوان سوار تھا۔

پولیس نے جب اس نوجوان کے پاس موجود تھیلی کی تلاشی لی تو اس میں سے 48 دیسی شراب کی باتلیں دستیاب ہوئیں۔ جس کی مالیت 3 ہزار 360 روپئے بتائی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 16/2022 مہاراشٹر شراب بندی ایکٹ کی دفعہ 65(E) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر کدم کررہے ہیں۔