ناندیڑ: دیہات کے مسلمانوں کو ارتداد سے بچانا اہم ذمہ داری : حافظ ندیم صدیقی

306

ناندیڑ۔13 ا گست ( پریس ریلیز)آج یہاں مدرسہ تجوید القرآن گاڑے گاﺅں روڈ ناندیڑ میں جمعیتہ علماء ضلع ناندیڑ کی تمام یونٹوں کے عہدیداران و اراکین کا اک روزہ مشاورتی اجلاس بصدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب( صدر جمع جمعیتہ علما مہا راشٹر) منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں ضلع بھر سے عہدیداران و اراکین اور جمعیتی احباب نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز قر آن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہو ا.

بعدہ مولانا محمد عثمان فیصل قاسمی صاحب( صدر جمعیتہ علماءضلع ناندیڑ ) نے اجلاس کے اغراض و مقاصد روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ کے مقاصد اور اس کے کاز کو دستور اساسی کی روشنی میں عمل در آمد کرنے، عقائدکے تحفظ ،مدارس ومکاتب کی بقاء،دینی اور عصری تعلیم کی طرف توجہ دینے،جمع جمعیتہ کے عہدیدران کی اپنی اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پر صدراجلاس مولانا ندیم صدیقی صاحب نے آزادی ہند میں مسلمانوں اور علماءکرام کی قر بانیوں،تقسیم ہند کی مخالفت ، اورملک میں مسلمانوں کے لئے برابری کا حق دینے ،مسلمانو ںکو مایوسی سے نکال کر ہمت و حوصلہ دینے ملک کی سلامتی، کمزور ںکے حق کی لڑائی لڑنےو دیگر دینی ملی رفاہی خدمات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ حالات میں دیہات کے مسلمانوں کو ارتداد سے بچانا جمعیتہ علماءکی ایک اہم ذمہ داری ہے۔ناندیڑ ضلع کے تمام تعلقہ جات کو باہمی اتحاد و اتفاق سے متحد ہو کر کام کرنے کی تلقین فر مائی .

ضلع ناندیڑ کے تمام دیہاتوں کا سروے ،منظم مکاتب ، جمعیتہ یوتھ کلب ، جمعیتہ سد بھاﺅنا منچ کا قیام اور تمام تعلقہ جات میں تربیتی کیمپ کے انعقاد پر زور دیا اور فر مایا کہ آج اگر ہم نہیں جاگے تو آنے والی نسل ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔اس اجلاس میں صدر محترم نے تمام تعلقہ یو نٹوں کے ذمہ داروں سے کار کردگی کا جائزہ لیا۔اس پر وگرام میں قاری محمد اسعد صاحب ، مفتی محمدایوب قاسمی صاحب، مفتی سید شفیع الدین قاسمی صاحب،مولانا مجاہد یار خان اشاعتی صاحب ، عبد الرحیم خان صاحب، محمد ارشد صاحب ،محمد شعیب ہیپی کلب ،محمد عاصم ام آر صاحب ،محمد لئیق الرحمن ،حافظ محمد جنیدصاحب،رفیع احمد صاحب ،غلام صمدانی صاحب کے علاوہ جمعیتہ علماءضلع ،شہر اور تعلقہ جات کے جمیع عہدیداران و اراکین شریک تھے۔مولانا عبد الوحید صاحب( نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع ناندیڑ)نے اجلاس کی نظامت کا فریضہ انجام دیا صدر اجلاس مولانا ندیم صدیقی صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔